Sep ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشق کے جواب میں شمالی کوریا نے میزائل داغ دیئے

شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کے اختتام پر کئی میزائل سمندر میں فائر کردیئے۔

سحرنیوز/دنیا: جنوبی کوریا کی یونہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ساتھ ہونے والی مشترکہ جنگی مشق کے اختتام پر شمالی کوریا نے نامعلوم قسم کے کئی میزائل داغے ہیں جن کی رفتار، بلندی اور تعداد کے بارے میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے ان میزائل تجربات کے بعد ہنگامی سیکورٹی کونسل کی ملاقات طلب کی ہے۔
شمالی کوریا کی کے سی این اے نیوز ایجنسی نے شمالی کوریا کی فوج کے آرمی جنرل اسٹاف کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا تھا کہ بدھ کے دن شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور اس کے ائیرپورٹوں پر ایٹمی ٹیکٹکل حملوں کی مشق کی ہے۔
جنوبی کوریا نے ان تجربات کے بعد شمالی کوریا کے پانچ افراد اور ایک کمپنی کے خلاف پابندیاں عائد کر دی تھیں جب کہ جاپان نے بھی شمالی کوریا کے تین گروہوں اور چار افراد پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے جو شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی تحقیقات کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

ٹیگس