Aug ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر ایٹم بم سے حملہ کرنے کی مشق انجام دے دی

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی امریکہ کے ساتھ مشترکہ اشتعال انگیز فوجی مشق کے جواب میں جنوبی کوریا پر ایٹمی حملہ کی مشق کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی فوج کے کمانڈر انچیف نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بدھ کی رات جنوبی کوریا کی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور آپریشنل ہوائی اڈوں پر ایٹمی ٹیکٹیکل حملوں کی مشق کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی ایٹمی ٹیکٹیکل بریگیڈ نے دو میزائل فائر کئے جو 400 میٹر کی بلندی پر کامیابی سے اپنے ہدف پر لگے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے یہ ردعمل جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ ہوائی مشقوں کے بعد دکھایا ہے۔
شمالی کوریا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیونگ یانگ نے اپنے دشمنوں کو ایک واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کی جوابی کارروائی سے مطلع رہیں جب کہ امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی مذمت کرتا ہے لیکن وہ پیونگ یانگ کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہے۔
امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ یہ میزائل حملے یو این سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں اور ہم پیونگ یانگ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔

ٹیگس