امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھیں گے: شمالی کوریا کا دو ٹوک اعلان
شمالی کوریا کے رہنما کی بہن نے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: شمالی کوریا کے پروپیگنڈا اور انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر "کیم یو جونگ" نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے پیانگ یانگ سے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کی بحالی کے لیے وقت اور ایجنڈے کا تعین کرے، لیکن ہم ایک بار پھر اس ملک کے گوش گذار کردینا چاہتے ہیں کہ ہم وائٹ ہاؤس کے سربراہوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھیں گے۔
شمالی کوریا کے رہنما کی بہن نے عالمی امن و سلامتی پر امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ اور من مانی اقدامات کے منفی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کی ہٹ دھرمانہ درخواست پر بلایا گیا تھا اور یہ اس بات پر دلیل ہے کہ اقوام متحدہ کے کچھ رکن ممالک پیانگ یانگ کے حق حاکمیت اور خود مختاری کے حقوق سے انکار کرتے ہیں۔
کیم نے زور دے کر کہا کہ ایک آزاد ملک کی خودمختاری کبھی بھی مذاکرات کا موضوع نہیں بن سکتی ۔ شمالی کوریا بغیر کسی روک ٹوک کے، اقوام متحدہ کے رکن ملک کے طور پر اپنی خود مختاری کے حقوق کا استعمال کرتا رہے گا