بیلا روس کی مسلح افواج کو تیار رہنے کا حکم
Oct ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
بیلا روس نے بھی اپنی مسلح افواج کو ہر قسم کے حالات کے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار رہنے کے احکامات صادر کردیئے ہیں۔
خـبروں کے مطابق بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادیمیر ماکی نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کو ہمسایہ ملکوں کے اشتعال انگیز اقدامات کو روکنے اور جواب دینے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے یوکرین کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر، روسی فوجیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر بیلاروس کے فوجیوں کو تعینات کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ بعض ہمسایہ ممالک بیلا روس کے بعض علاقوں پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔
اس سے پہلے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکوف نے کہا تھا کہ ان کے ملک کو یوکرین اور اس کے حامی مغربی ملکوں کی جانب سے کھلی دھمکیوں کا سامنا ہے۔