Oct ۲۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • سری لنکا نیدرلینڈ کو ہرا کو ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12مرحلے میں داخل
    سری لنکا نیدرلینڈ کو ہرا کو ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12مرحلے میں داخل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے نویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر ایونٹ میں سپر بارہ کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

آسٹریلیا کے شہر گیلانگ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوور میں چھے وکٹ کے نقصان پر ایک سو باسٹھ رن بنائے۔
کوشل مینڈس اناسی رن بنا کر اپنی ٹیم کے لیے بہترین بلے باز ثابت ہوئے، ان کا ساتھ اکتیس رن بنانے والے چریتھ اسلانکا اور انیس رن بنانے والے بھانوکا راجاپکسے نے دیا۔
جوابی بلے بازی میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے بھی اچھا کھیل پیش کیا ۔نیدر لینڈ کی طرف سے سلامی بلے باز میکس او ڈوڈ نے اکہتر رن کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔
نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ بیس اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر ایک سو چھیالیس رن ہی بناسکی اور اسے سولہ رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
خیال رہے کہ اس فتح کے ساتھ ہی سری لنکا نے سپر بارہ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
دوسری جانب ایک اور میچ میں متحدہ عرب امارات نے نمیبیا کو ہرا دیا اس لئے نیدر لینڈ میچ ہارنے کے باوجود سپر بارہ میں پہنچ گئی ہے۔

ٹیگس