نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9وکٹوں سے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرا دیا
نیوزی لینڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کرائس چرچ ہیگلے اول میں 9وکٹوں سے آسانی سے شکست دے دی۔
ذرائع ابلاغ کی رپور ٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 130 دوڑوں کا ہدف نیوزی لینڈ کے سامنے رکھا جسے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سترویں اوور میں پورا کرلیا۔
پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رن افتخاراحمد نے بنائيں، انہوں نے 27 گیندوں پر 27 رن بنائے جب کہ آصف علی نے 25گیندوں پر 29 رن بنائے، کپتان بابراعظم نے 21 گیندوں پر 23 بنائے جب کہ وکٹ کیپر محمدرضوان 16 رن بنا سکے۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا کو ٹورنامنٹ کی دوسری جیت اپنے نام کرلی۔ نیوزی لینڈ کے ابتدائی بلے باز فن ایلن اور ڈیون کانوے نے پاکستانی ٹیم کودباؤ میں رکھا، ایلن نے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری ففٹی بنائی جس میں میدان کے باہر ہوامیں اڑتی گیندوں کے چھکے بھی شامل تھے جب کہ کانوے ذرا دھیمے کھیلتے رہے لیکن وہ 49 رنوں کے ساتھ کھیل ختم ہونے تک میدان میں ڈٹے رہے۔
پاکستان اپنا اگلا میچ 13 اکتوبر کو بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔