آئی پی ایل کے بقیہ میچ متحدہ عرب امارات میں ہوں گے
انڈین پریمئیر لیگ ، آئی پی ایل کے بقیہ میچ متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔
ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق ہفتے کو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی خصوصی جنرل میٹنگ ہوئی جس میں آئی پی ایل کے معطل شدہ میچوں کے بارے میں اہم فیصلہ کیا گیا۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ، بی سی سی آئی کی اسپیشل جنرل میٹنگ میں انڈین پریمیئر لیگ کے باقی بچے ہوئے میچ متحدہ عرب امارات میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ آئی پی کے بقیہ میچ اکتوبر اور ستمبر میں کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل دو ہزار اکیس کے میچ ہندوستانی میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے کےبعد ملتوی کردیئے گئے تھے ۔ آئی پی ایل کے اس سیزن کے تیرہ میچ باقی بچے ہیں جنہیں ستمبر اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ کورونا کی وجہ سے ملتوی ہونے والے پاکستان سپرلیگ کےبقیہ میچ بھی ابوظبی میں کرائے جانے کا پروگرام ہے جس کے لئے کرکٹ کے کھلاڑی، سپورٹنگ اسٹاف اور عملے کے افراد متحدہ عرب امارات پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔