کابل میں جاپانی سفارت خانہ کھل گیا
Oct ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
حکومت جاپان نے افغانستان میں محدود پیمانے پر سفارتی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جاپان کے وزیر خارجہ یوشی ماسا ہیاشی نے ٹوکیو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری امور کی انجام دہی کی غرض سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جاپانی سفارت خانہ کھول دیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ یوشی ماسا ہیاشی نے واضح کیا کہ کابل میں جاپانی سفارت خانہ صرف ضرروی امور انجام دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے کابل میں جاپانی سفارت خانے کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں۔
واضح رہے کہ جاپان نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔