Oct ۲۳, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۶ Asia/Tehran
  • فرانس میں مسلم بچوں کو سور کا گوشت کھانے کو دیا جا رہا ہے

فرانس میں مسلم طلبا کو اسکول کینٹن میں سور کے گوشت کے بنے کھانے پیش کیے جاتے ہیں اور بار بار مطالبے کے باوجود حلال کھانا فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: فرانس میں مسلم طلبا کو اسکول کینٹین میں سور کے گوشت کے بنے کھانے پیش کیے جاتے ہیں اور بار بار مطالبے کے باوجود حلال کھانا فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

فرانس میں اسکول کے کیفے ٹیریاز میں مسلم طلبا کو حلال کھانے کا آپشن نہیں دیا جا رہا ہے۔ مسلم طلبا کو اسکول میں تمام وقت بھوکا رہنا پڑتا ہے جس پر والدین کافی پریشان ہیں اور عدالت سے بھی رجوع کیا گیا تھا۔

فرانس کا دعویٰ ہے کہ اسکولوں میں کھانے کے مینیوز اور لباس سیکولر اصولوں پر مبنی ہیں تاہم عدالتی فیصلے میں پایا گیا کہ متبادل مینیو کے انتخاب کی پیش کش سیکولر اصولوں کی خلاف ورزی نہیں۔

عدالتی فیصلے کے باوجود کئی اسکولوں میں متبادل مینیو نہیں پیش کیا جا رہا ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنہ 2016 سے صرف ایک مینیو ہی پیش کیا جا رہا ہے جسے جاری رکھا گیا ہے تاہم مسلم اور یہودی والدین نے علاقائی انتظامیہ کو خطوط لکھے جس پر کچھ میئرز نے ماحولیاتی خدشات کے باعث خصوصی طور پر سبزی والا مینیو تجویز کیا جس میں گوشت، مچھلی، یا سبزی خور شامل ہیں جس پر 94 فیصد والدین نے مچھلی یا بیف/چکن کے مینیو کا انتخاب کیا تاہم شدت پسند میئرز نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل سیکولرازم کی مخالفت ہوگی۔

ٹیگس