Oct ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • روس کا یوکرینی فوج کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی

روسی فوج نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران یوکرینی فوج کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ماسکو میں روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کناشنکوف نے بتایا ہے کہ مختلف محاذوں پر یوکرین کی پیشقدمی کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں دو سو کے قریب یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے۔ 
روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ خارکیف، خرسون، نکولائف میں یوکرینی فوج کے چار کمانڈ سینٹروں کے علاوہ اکیس ہمارس اور اولخائی میزائلوں ، متعدد ٹینکوں، بکتر بندگاڑیوں اور ٹرکوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ 
روسی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روسی فوج کے شدید جوابی حملوں کے بعد یوکرینی فوجی اپنے مورچوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے۔ یوکرین ذرائع نے روسی دعوے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ 

ٹیگس