ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ کو بارش کی وجہ سے اپ سیٹ شکست
Oct ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کے سپر بارہ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو بارش کی وجہ سے اپ سیٹ شکست دیدی۔
میلبرن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آئرلینڈ کو بلے بازی کی دعوت دی۔
آئرلینڈ کی پوری ٹیم انیس اعشاریہ دو اوور میں ایک سو ستاون رن بناکرآؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کی ٹیم نے ایک سو اٹھاون رن کے ہدف کے تعاقب میں چودہ اعشاریہ تین اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ایک سو پانچ رن بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ رک گیا اور فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا جس میں انگلینڈ کو پانچ رن سے شکست ہوگئی ۔
قابل ذکر ہے کہ بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے بھی شروع ہوا تھا بیچ میں تھوڑی دیر کے لئے وقفہ بھی آیا تھا۔