شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کرکے سیول کو خبردار کیا
شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے جمعے کی صبح بحیرہ جاپان کی جانب دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ میزائل کم دوری تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جنوبی کوریا کے فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے ساتھ اس سلسلے میں ان کے قریبی رابطے ہیں۔
انہوں نے جنوبی کوریا کی فوج کی مکمل تیاری کے بارے میں بتایا۔ قابل ذکر ہے کہ سیول اور واشنگٹن کی فوجی مشقوں کا تازہ دور جمعے کے روز اختتام پذیر ہوچکا ہے۔امریکہ اور جنوبی کوریا نے آئندہ ہفتے، آسٹریلیا کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقوں کا بھی عندیہ دے دیا ہے جس میں تقریبا دو سو چالیس طیاروں اور فوجی گاڑیوں کو استعمال کیا جائے گا۔
شمالی کوریا نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے میزائلی تجربوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پیونگ یانگ نے سن دو ہزار سترہ کے بعد پہلی بار درمیانی مار کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو جاپان کی فضا سے گزرا ہے۔
اس دوران جنوبی کوریا نے ایک اسٹریٹیجک کروز میزائل کو بحر جاپان میں بھی آزمایا جس کے ذریعے دو ہزار کلومیٹر کی دوری پر واقع ٹارگیٹ کو نشانہ بنایا گیا۔