برطانیہ کے ایٹم بموں کی تعداد کتنی ہے؟
برطانیہ کے ایٹمی وار ہیڈ کی تعداد دو ساٹھ تک پہنچنے والی ہے۔
برطانیہ کے وزیر دفاع بین والس نے پارلیمان کی دفاعی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ برسوں قبل، فرانس اور امریکہ سے پہلے، لندن نے فیصلہ کیا تھا کہ اپنی خاص ایٹمی اسٹریٹیجی اپنائی جائے لہذا آبدوزوں کے ذریعے ایٹمی میزائل لانچ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ بین والس نے بتایا کہ موجودہ دو سو پچیس ایٹمی وار ہیڈ کو بڑھا کر دو سو ساٹھ تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
برطانوی وزیر جنگ نے ارکان پارلیمان سے کہا کہ انہیں یہ بات سمجھنی چاہئے کہ ایٹمی اسلحے کو ان کے بقول دفاعی صلاحیت کو لاحق خطروں کی سطح کے مطابق رکھے جانے کی ضرورت ہے ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ چند روز قبل پولیٹیکو جریدے نے امریکی وزارت جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ امریکہ اپنے "بی اکسٹھ بارہ" ایٹم بموں کو یورپ میں واقع نیٹو کی چھاؤنیوں میں منتقل کررہا ہے۔
روس نے امریکہ کے اس قسم کے اقدامات کو اشتعال انگیز قرار دیا تھا۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ ایٹمی ترک اسلحہ کے سلسلے میں امریکہ کے دعووں اور اقدامات میں کھلا تضاد پایا جاتا ہے۔