Nov ۰۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۸ Asia/Tehran
  • روس کا یوکرین پر حملہ جاری، مزید 160 یوکرینی فوجی ہلاک

گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران روس کی افواج نے ایک سو ساٹھ یوکرینی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ اس دوران یوکرین کے ایک سوخو پچیس جیٹ فائٹر، ہیمارس اور اولخا کے سترہ میزائلوں، ایک میل چوبیس ہیلی کاپٹر اور سات ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا۔ ایگور کوناشنکوف نے اسے روس کے فضائی دفاعی نظام کی کامیابی قرار دیا۔ 
واضح رہے کہ یوکرین میں روس کے خصوصی آپریشن کا سلسلہ چوبیس فروری سے شروع ہوا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روس نے یہ فیصلہ نیٹو کی مشرق کی جانب پیش قدمی اور روس کے مفادات کو خطرے میں پڑنے سے روکنے کے لئے کیا تھا۔ 
دوسری جانب یورپ اور امریکہ نے یوکرین کو اب تک اٹھارہ ارب ڈالر سے زائد ہتھیار فراہم کرکے جنگ کو طویل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے جس کے نتیجے میں یوکرین میں تباہی پھیلتی جا رہی ہے اور عالمی سطح پر بھی اقتصادی، سماجی حتی کہ ثقافتی بحران پیدا ہو رہا ہے۔ 

ٹیگس