اسرائیل کی ڈیمونا ایٹمی تنصیبات کے قریب بھیانک آگ، ڈرون طیارہ تباہ
Nov ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
مقبوضہ فلسطین میں قائم اسرائیل کے میزائل سازی کے ایک کارخانے کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
سحر نیوز/عالم اسلام: عبری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ خوفناک آگ صیہونی بستی «موشاف عیدان» میں ڈیمونا ایٹمی تنصیبات کے قریب لگی ہے۔ ابھی تک اس آگ سے ممکنہ جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
اس سے قبل بدھ کے روز بھی مقبوضہ سرزمین میں اسرائیل کا ڈرون گر کر تباہ ہوا۔ تاہم اس واقعہ میں ممکنہ وطر پر ہونے والے جانی و مالی نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسرائیل نے میزائل اور ڈرون حملوں کے خوف سے ڈیمونا اور ایلات علاقوں میں ایئر ڈیفنس سسٹم کی تقویت کا اعلان کیا تھا۔