Nov ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • فوٹو: پی سی نیوز
    فوٹو: پی سی نیوز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا آج دوسرا سیمی فائنل ہونے جا رہا ہے جس میں ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں زور آزمائی کریں گے۔

سحر نیوز/دنیا: آج دوسرے فائنلسٹ کے انتخاب کے لئے ہندوستان اور انگلینڈ آمنے سامنے آئیں ہوں جبکہ پہلے فائنلسٹ کا انتخاب گزشتہ روز سڈنی میں ہوگیا جس میں پاکستان نے نیوزیلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں ٹیمیں پوری تیاری اور مستعدی کے ساتھ ورلڈ کپ کو حاصل کرنے کے لئے میدان میں اتر رہی ہیں۔ آج کا اہم مقابلہ ایڈیلیڈ کے اسٹیڈیم میں ہوگا جو ہندوستان کے وقت کے مطابق ڈیڑھ اور پاکستان کے وقت کے مطابق ایک بجے شروع ہو جائے گا۔

انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ ہم یہ یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل ہندوستان اور پاکستان کے درمیان نہ ہو۔

جیسے جیسے ٹی ٹوئنٹی فائنل کے قریب ہو رہا ہے ویسے ویسے کرکٹ شائقین کے جوش کا پارہ بھی چڑھتا جا رہا ہے اور ایسے حالات میں کہ جب پاکستان فائنل میں پہنچ چکا ہے، اب کرکٹ شائقین بالخصوص ہندوستانی عوام کو آج کے سیمی فائنل کے فیصلے کا شدت سے انتظار ہے اور انہیں اپنی قومی ٹیم کے جیتنے کی توقع ہے۔

ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گزشتہ دس سال کے دوران پہلی بار آج روبرو ہو رہی ہیں۔

ہندوستان اور پاکستان کا میچ پڑوسی ہونے کے ساتھ ساتھ قدیم اور روایتی حریفوں کے بطور کرکٹ شائقین کی خاصی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔

ٹیگس