شرم الشیخ میں امریکی صدر کی تقریر درھم برھم
Nov ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
روایتی ایندھنوں کے استعمال کے مخالفین نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری اجلاس کے دوران امریکی صدر کی تقریر کے دوران زبردست احتجاج کیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق جیسے ہی امریکی صدر جوبائیڈن موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے آئے، متعدد افراد کھڑے ہوگئے اور فوصل فیول کے استعمال پر احتجاج کیا ۔ مخالفین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر روائتی ایندھنوں کے استعمال کے خلاف نعرے درج تھے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے اپنی تقریر میں پیرس معاہدے سے واشنگٹن کی علیحدگی پر عالمی رہنماؤں سے عذر خواہی کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کی حکومت میں امریکہ ایک بار پھر زمین کی حدت میں اضافے کے خلاف جدوجہد میں پیش پیش رہے گا۔