Nov ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

صیہونی غاصبوں کے قبضے میں موجود گولان کی پہاڑیوں پر صیہونی فوجی اڈے سے 70 ہزار گولیاں اور 70 گرنیڈ غائب ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: یورو نیوز نے یوروشیلم پوسٹ کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جولان کی پہاڑیوں پر واقع قصرین میں زنوبار کے صیہونی فوجی اڈے سے 5.56 ملی میٹر کی 70 ہزار گولیاں اور گرینیڈ لانچر ایم  203 کے 70 گرنیڈ اور دوسرا بارودی مواد چوری ہو گیا ہے۔

اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ بھی جنوبی فلسطین میں واقع غاصب صیہونی فوج کے اڈے سے 30 ہزار گولیاں چوری ہو گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق برسوں سے غاصب صہپونی فوج کے اڈوں سے اسلحہ چوری کے مسلسل واقعات کا سلسلہ جاری ہے، تحقیقات کے مطابق اسلحہ گم شدگی اور چوری کے واقعات اسرائیلی فوجیوں اور ان کے اڈوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کی ملی بھگت سے ہوتے ہیں۔

ایک اور صیہونی ویب سائیٹ ہاآرتض کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں موجود اسلحہ کا 70 فیصد اسٹاک غاصب فوج اور پولیس کے مراکز سے چوری کیا گیا ہے۔

ٹیگس