Nov ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • آسٹریلیا نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں ہرایا

آسٹریلیا نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں چھے وکٹ سے ہرادیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹ پر دو سو ستاسی رن بنائے۔ انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان نے ایک سو چونتیس رن کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ویلی چونتیس اور جوز بٹلر انتیس رن بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمینز اور ایڈم زیمپا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہوم ٹیم نے دو سو اٹھاسی رن کا ہدف سینتالیسویں اوور میں صرف چار وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر چھیاسی رن کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ٹراوس ہیڈ نے انہتر رن کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جیت میں کلیدی کردار اسٹیو اسمتھ نے ادا کیا جنہوں نے اسی رن کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو تین ون ڈے کی سیریز میں ایک - صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

 

ٹیگس