Nov ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

چین کے وسطی صوبے ہینان (Henan) کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

سحر نیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے ہینان کے شہر آنیانگ کے ہائی ٹیک زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ پر قابو پانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کے 200 سے زائد اہلکاروں اور 63 گاڑیوں نے حصہ لیا، کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

چینی میڈیا کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے 48 افراد موقع پر ہلاک، 2 زخمی اور2 لاپتہ ہوگئے۔

آگ لگنے کے بعد مرنے والوں کے اہلخانہ کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہو گئی، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پبلک سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے آتشزدگی کا شکار فیکٹری سے کچھ مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا ہے تاہم ان کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات ظاہر نہیں کی گئیں۔

ٹیگس