Nov ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • سات یورپی ممالک نے گروپ سیون کے بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی دے دی

سات یورپی ملکوں نے روس سے ایندھن کی درآمداتی قیمت مقرر کیے جانے کے بارے میں گروپ سیون کی قرار داد کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔

رشیا ٹوڈے کے مطابق، ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹرسیارتو نے کہا ہے کہ ہم نے گیس کی قیمت کے تعین کے لیے بات چیت شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں بعض تجاویز اچھی نہیں اور یورپ کی توانائی کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔
آرٹی ٹیلی ویژن کے تجزیہ نگار رشل مرسڈن کا کہنا ہے کہ روس سے تیل کی قیمت کی حد مقرر کیے جانے کے معاملے میں یورپی یونین میں اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلغاریہ، ہنگری، سلواکیہ، چیک، اسٹونیا، پولینڈ اور لیٹویا نے دھمکی دی ہے کہ وہ گروپ سیون کے بل کو یورپ کے حق میں ویٹو کردیں گے۔
دوسری جانب روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم قیمتوں کی حد پرعملدرآمد کرنے والے ملکوں کو گیس اور پیٹرولیم مصنوعات فراہم نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ گروپ سیون میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکہ،  پلس یورپی یونین شامل ہیں ۔

ٹیگس