Feb ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران اپنا دفاعی پروگرام جاری رکھے گا

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جی سیون کے وزارت خارجہ کے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

سحر نیوز/ ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جی- سیون کے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تہران علاقے کو عدم استحکام سے دوچار کیے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی- سیون ممالک بالخصوص امریکہ، کنیڈا اور یورپی ٹرائیکا نے صیہونیوں کی مالی، سیاسی اور اسلحہ جاتی حمایت اور علاقے میں فوجی اور سیاسی مداخلت کرکے مغربی ایشیا کو بدامنی کا شکار کردیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے ایران کی دفاعی طاقت اور پرامن ایٹمی پروگرام پر جی - سیون کی نکتہ چینی کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی سلامتی اور مغربی ایشیا میں قیام امن کے تحت اپنا دفاعی پروگرام جاری رکھے گا ۔ انہوں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو بھی عالمی اصولوں اور قوانین کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت جوہری ہتھیاروں سے پاک مغربی ایشیا کے راستے میں واحد رکاوٹ غاصب صیہونی حکومت ہے جسے غزہ میں نسل کشی اور علاقے پر دراندازی کے لیے یورپ اور امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

ٹیگس