Nov ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran

اسرائیلی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بم تلاش کرکے ناکارہ بنا دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس شہر میں اسٹرنگ پل کے پاس ایک بم تلاش کرنے اور اسے ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بدھ کے روز بیت المقدس میں دو دھماکے ہوئے تھے جس میں ایک اسرائیلی ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے بعد سے اسرائیل کی سیکورٹی ایجنسیاں کئی بات وارننگ دے چکی ہے اور صیہونیوں کے درمیان خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

اسرائیل کے ٹی وی چینل-7 کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ بدھ کو دو دھماکوں کے بعد سے شہر میں مشکوک چیزیں ملنے کی سیکڑوں اطلاعات حاصل ہوئی ہیں۔

در اصل، اسرائیل میں ہوئے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں سابق وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی قیادت میں انتہا پسند صیہونیوں کی جیت کے بعد، فلسطینیوں نے اپنی مزاحمت جاری رکھنے کا اشارہ کیا ہے۔  

ٹیگس