جنوبی کوریا اور امریکا نے ہماری طاقت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، شمالی کوریا
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجیں اس کے مقابلے میں کمزور ہیں ۔
سحر نیوز/ دنیا: مہر نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکا نے ہماری طاقت کے حالیہ مظاہرے اور خاص طور پر ہماری فضائیہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔
طاقت کے مظاہرے سے شمالی کوریا کا اشارہ حالیہ فوجی مشقوں کی جانب تھا جس میں اس کی فضائیہ کے پانچ سو لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔
شمالی کوریا اس سے پہلے بھی متعدد بار امریکا کی جانب سے کسی بھی قسم کے عسکری اقدام کے بارے میں خبردار کرچکا ہے۔
پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا نے اس کے خلاف طاقت کے استعمال کی کوشش کی تو اس کا بلا تاخیر جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا نے حال ہی میں مشترکہ فوجی مشقیں انجام دی ہیں جن میں سیکڑوں لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔
شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کو اپنی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔