Dec ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • چین میں احتجاج کے پیچھے مغربی ملکوں خاص طور سے امریکہ کا ہاتھ ہے، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکہ اور مغربی ملکوں کو حالیہ ہنگاموں اور مظاہروں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے نشری انٹرویو میں کہا کہ چند سو فریب خوردہ عناصر کی جانب سے نظم و نسق خراب کرنے کی کوشش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
 صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین کی ترقی و پیشرفت روکنے میں ناکامی کے بعد دشمن مغربی حکومتیں اوران کے اتحادی ہمارے عظیم اورطاقتور ملک میں ہنگامے کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔  
انہوں نے کہا کہ ہم تمام شہریوں کو احتجاج کا یکساں حق دیتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم ان سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ سڑکوں پر نہ نکلیں کیونکہ ہم بات چیت کے ذریعے مشکلات کو حل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات پوری طرح واضح ہے کہ چین میں کرونا کی نئی بندشوں کے بہانے ہونے والے احتجاج کے پس پردہ مغربی ملکوں اور خاص طور سے امریکہ کا ہاتھ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پچھلے دنوں کورونا کی نئی بندشوں اور قرنطینہ  پالیسی کےخلاف چین کے مختلف شہروں میں لوگوں نے مظاہرے کیے ہیں۔

ٹیگس