فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے فیفا میں شکایت دائر کردی
Dec ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے تیونس کے خلاف میچ میں کیا جانے والا گول قبول نہ کرنے پر، فیفا میں شکایت دائر کردی ہے۔
سحرنیوز/ دنیا: فرانس کی ٹیم گزشتہ رات ہونے والے میچ میں تیونس کے مقابلے میں ایک گول سے ہار گئی تھی ۔ فرانس کی ٹیم نے کھیل کے اختتامی لمحات میں تیونس کے خلاف گول کیا مگر ریفری نے وی اے آر کے جائزے کے بعد گول کرنے والے کھلاڑی گریزمین کو آف سائڈ قرار دے دیا تھا۔
فرانسیسی فٹبال فیڈریشن کا خیال ہے کہ گریز مین کا گول غلطی سے کینسل کیا گیا ہے اور فیفا کو اس پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔
البتہ فرانس تیونس میچ کے برابر ہونے کے باوجود اس گروپ کے پوائنٹ ٹیبل میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
فرانس کی ٹیم ورلڈکپ کے ناک آوٹ راونڈ مین پولینڈ کا مقابلہ کرے گی۔