Dec ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran

یونان میں پولیس کی بربریت سے 16 سالہ رومانیائی لڑکے کی ہلاکت پر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا جس کے بعد مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

سحر نیوز/ دنیا: تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یونان کے دارالحکومت ایتھنز اور تھیسالونیکی کے شہروں میں اس مسئلے کے خلاف گزشتہ رات مظاہرین سڑکوں پر آگئے۔

یونان کی سڑکوں پر مظاہرین کے جمع ہونے کی وجہ سے سکیورٹی فورسز کے ساتھ پرتشدد تصادم ہوا۔

مظاہرین کے سڑک پر آنے کی وجہ یہ ہے کہ پولیس نے اس کے سر میں صرف اس لیے گولی ماری کہ وہ ایک ’خانہ بدوش‘ نوجوان تھا۔

پولیس نے مبینہ طور پر اس شخص کو گولی مار دی جب وہ ایندھن کی قیمت کی ادائیگی کیے بغیر گیس اسٹیشن سے جا رہا تھا۔

ٹیگس