Dec ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • فیفا ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کا ایک اور سیمی فائنل میچ

فیفا ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کے سیمی فائنلز میں پہنچنے والی ٹیموں کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔

سحرنیوز/دنیا: پہلا میچ پرتگال اور مراکش کے بیچ کھیلا جا رہا ہے جس کا اس وقت دوسرا ہاف چل رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک تین بار آمنے سامنے آچکی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جیت کی صورت میں مراکش ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی افریقی ٹیم ہوگی جو سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
فیفا کی جانب سے جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق، پرتگال کی ٹیم کے جیتنے کا امکان چھپن فیصد قرار دیا گیا ہے۔
مراکش کے کوچ ولید رکراکی نے میچ سے پہلے کہا تھا کہ کسی کو بھی اس بات کی توقع نہیں تھی کہ ہم کوارٹر فائنل تک پہنچ پائیں گے، لیکن اب ہم اس نئے چیلنج کے لئے بھی سو فیصد تیار ہیں۔
دوسری جانب پرتگال کی ٹیم کی ابتدائی لائن اپ میں کرسٹیانو رونالڈو کو جگہ نہیں ملی ہے جس سے رونالڈو اور ہیڈ کوچ ایف سانتوس کے درمیان اختلافات کی خبریں زور پکڑتی جارہی ہیں۔
آج رات کوارٹر فائنل کا چوتھا اور آخری میچ بھی فرانس اور انگلینڈ کے بیچ قطر کے وقت کے مطابق، دس بجے رات کو کھیلا جائے گا جس کی اہمیت فائنل سے کم نہیں ہے۔ نوے منٹ میں فرانس کے جیتنے کا امکان سینتیس فیصد جبکہ انگلینڈ کے جیتنے کا امکان تھوڑا ہی کم یعنی بتیس فیصد قرار دیا گیا ہے۔
البیت اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کے بارے میں بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم گذشتہ میچوں کی لائن اپ کے ساتھ ہی میدان میں حاضر ہوگی۔

ٹیگس