جاپان کی دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی، دنیا کے لئے کیا ہے پیغام ...
جاپان، اٹلی اور برطانیہ مشترکہ طور پر ایک جنگی طیارے کو جدید شکل دے رہے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق جاپانی حکام نے بتایا ہے کہ یہ ملک دو یورپی ممالک برطانیہ اور اٹلی کے ساتھ مل کر پیشرفتہ جیٹ فائٹر کو اپ گریڈ کر رہا ہے۔ جاپان نے اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے اگلے پانچ سال کے دوران دفاعی شعبے میں 318 بلین ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اپنی نئی دفاعی پالیسی کے تحت جاپان نے اٹلی اور برطانیہ کے ساتھ ایک مشترکہ معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق یہ دونوں ممالک جاپان کے جنگی طیاروں کی پیشرفت اور ترکی میں تعاون کریں گے۔
اٹلی اور برطانیہ کے ساتھ مل کر جاپان جو جنگی طیارے بنا رہا ہے وہ اس ملک کے قدیمی ایف-2 طیاروں کی جگہ لے گا جسے جاپان نے امریکا کے ساتھ مشترکہ طور پر اپ گریڈ کیا تھا۔
ہمسایہ ممالک شمالی کوریا اور چین کی جانب سے مسلسل فوجی خطرے کے مد نظر جاپان نے دوسری عالم جنگ کے بعد والی اپنی دفاعی پالیسی میں تبدیلی کر دیا ہے اور وہ امریکا اور اپنے مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر نئے ہتھیاروں کی تعمیر کا منصوبہ بنا رہا ہے۔