روس اور مغرب تصادم کے دہانے تک پہنچ گئے ہیں: روس اہلکار
روسی صدر کے پریس سیکرٹری نے کہا ہے کہ روس اور مغرب تصادم کے دہانے تک پہنچ گئے ہیں اور انہیں ان حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سحرنیوز/ دنیا: روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر کے پریس سیکرٹری دیمتری پیسکوف نے ایک ٹی وی پروگرام ماسکو، کرملین، پیوٹن میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابھی آگے جا نہیں رہے بلکہ اس مقام تک پہنچ چکے ہیں جسے تصادم کہتے ہیں اور ہمیں اس پر توجہ کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں طاقتور اور تحفظ کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمیں ابھی انہی حالات میں رہنا ہے۔
پسکوف نے اس ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ مغربی ممالک روس کو پسند نہیں کرتے اور یہ حقیقت ہے لیکن روس کو اس کی کوئی ضرورت بھی نہیں کہ وہ اسے پسند کریں۔
یاد رہے کہ روس یوکرین تنازعے میں نیٹو اور امریکہ یوکرین کی بھرپور فوجی امداد جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے یوکرین تنازعے کے حل کے امکانات کم ہوتے جا رہےہیں اور روس نیٹو امریکہ تصادم کے امکانات ہر روز بڑھتے جا رہے ہیں۔ روس نے نیٹوامریکہ جاری مداخلت اور روس پر حملے کی صورت میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی بھی دی تھی۔