Dec ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • فرانس، لیون میں آتشزدگی میں 10 افراد کی ہلاکت

فرانس کے شہر لیون میں سات منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔
اس سات منزلہ عمارت میں آگ اتنے وسیع پیمانے پر بھڑک اٹھی تھی کہ فائربریگیڈ کی تقریبا ایک سو ستر گاڑیوں سے آگ پر قابو پایا گیا جبکہ فائربریگیڈ عملے کے دو افراد بھی آگ میں جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ٹیگس