روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کب ختم ہو رہی ہے؟ ترکیہ کا اہم بیان
Dec ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
ماسکو اور کیف کے درمیان امن مذاکرات کی متعدد کوششوں کے باوجود ترکیہ نے کہا ہے کہ یوکرین- روس جنگ آسانی سے ختم ہونے والی نہیں ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ترک وزیر دفاع خلوصی آکار نے انقرہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ جنگ بندی کے لئے ہماری ساری کوششوں کے باوجود، ایسا لگتا ہے کہ 2023 میں بھی یہ جنگ جاری رہے گی۔
ترکیہ نے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر بلیک سی کے راستے یوکرین سے اناج اور غلے کی درآمد کے سمجھوتے کے لئے ثالثی کی تھی۔
ترکیہ کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی جنگ بندی کی اپیل کر رہے ہیں، کم سے کم انسانی مدد کی بنیاد پر جس کے بعد مستقل جنگ بندی اور امن مذاکرات کے لئے راستہ کھل سکتا ہے۔