Dec ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں ایک بار پھر کورونا کی لہر

امریکی اسپتالوں اور طبی مراکز میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وبائی امراض کے کنٹرول مرکز نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں روزانہ کورونا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ جمعرات سے عام طور پر روزانہ بیالیس ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہو رہے ہیں جس میں گذشتہ دو ہفتے قبل کے مقابلے میں چار فیصد سے زائد اضافہ ہونے کا پتہ چلتا ہے۔

امریکی اسپتالوں میں روزانہ پانچ ہزار سے زائد کورونا مریض داخل ہو رہے ہیں جس میں دو ہفتے قبل کے مقابلے میں نو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر امریکی حکام نے چین سے امریکہ آنے والے مسافروں پر کورونا ٹیسٹ ضروری قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے بیشتر ملکوں اور علاقوں میں کورونا کے کیسز مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں اس وبا میں دم توڑنے والے افراد کی تعداد بھی بدستور بڑھتی جا رہی ہے۔

ٹیگس