Dec ۳۱, ۲۰۲۲ ۲۳:۳۰ Asia/Tehran
  • اپنےعہدے سے مستعفی ہونے والے پوپ بینی ڈکٹ دنیا سے رخصت ہوگئے

بینی ڈکٹ کی آخری رسومات پاپ فرانسس کی زیر نگرانی ویٹیکن سٹی میں ادا کی جائیں گی۔

سحر نیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رومن کیتھولک کے سابق روحانی پیشوا کی عمر 95 برس تھی وہ گزشتہ چھے صدیوں کے دوران مستعفی ہونے والے پہلے پوپ تھے۔

جرمن نژاد پاپ کا اصلی نام جوزف ریٹزنگر تھا اور فروری 2013 میں استعفے کے بعد وہ ویٹیکن میں ایک خاموش زندگی گزار رہے تھے۔

پاپائے روم بینی ڈکٹ کی صحت کافی عرصے سے خراب تھی اور بدھ کے روز ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی اس وجہ سے پاپ فرانسس کی جانب سے ان کیلئے دعاؤں کی اپیل کی گئی تھی لیکن وہ کارگر ثابت نہ ہوئی اور سخت علالت کے باعث  وہ چل بسے۔

موجودہ فرانسیسی پوپ نے عوامی اجتماع سے خطاب کے آخر میں پوپ بینی ڈکٹ کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی تھی۔

ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سابق پوپ کی میت کو 2 جنوری سے سینٹ پیٹرز بیسیلیکا گرجا گھر میں رکھا جائے گا جہاں لوگ ان کا دیدار کر سکیں گے اور 5 جنوری کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ان کی آخری رسومات پوپ فرانسس ادا کروائیں گے۔

ٹیگس