Jan ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  •  جاپان کے طیارے کی بم اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ

جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے اعلان کے مطابق بم ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد جاپان کی ایک اندرون ملک پرواز کو ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔

سحر نیوز/ دنیا: کیودو نیوز کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ بم دھماکے سے طیارے کو اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد جاپان کے جیٹ اسٹار طیارے نے اندرون ملک ہنگامی طور پر لینڈنگ کی تاہم تلاشی کے دوران کوئی بم یا دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوارن پانچ مسافر زخمی بھی ہوئے۔ کسی نامعلوم شخص کی جانب سے بم کی اطلاع ناریتا ایرپورٹ کے انفارمیشن سینٹر کو دی گئی تھی جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر لینڈ کرنے کو کہا گیا اور مسافروں میں ہیجان و اضطراب اور افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ 

ٹیگس