Jan ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین: تعلیمی مرکز میں آتشزدگی

مقبوضہ فلسطین کے علاقے بیتار ایلیت میں ایک تعلیمی مرکز میں آتشزدگی کی خبر ملی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوب مغربی علاقے میں واقع بیتار ایلیت کے ایک اسکول میں لگنے والی بھیانک آگ کے بعد اسکول کی چار سو جونیئر کلاسوں کی طالبات کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ہنگامی امور کے یہودی مرکز کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ بجھانے والا عملہ جائے واقعہ پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کر دی گئی تاہم بعض عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں اور فضا میں گہرے کالے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ آگ نے تیزی سے آس پاس کے مقامات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ بیتار ایلیت میں آگ لگنے کا یہ واقعہ ایسی حالت میں پیش آیا ہے کہ جب حالیہ ہفتوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت کی بنیادی تنصیبات منجملہ بجلی گھروں، آئل ریفائںریوں اور سرکاری اداروں میں آگ لگنے کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔

ٹیگس