Jan ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • ہمیں فلسطینیوں پر ہمیشہ کےلئے ہونے والے ظلم کی اجازت نہیں دینی چاہیے: چینی وزیرخارجہ

مصر کا دورہ کرنے والے چینی وزیرخارجہ نے صیہونی ریاست سے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اورخصوصا قدس میں حالات خراب کرنے والے اقدامات روک دے۔

سحرنیوز/ دنیا: اسپوتنک نیوز کے مطابق چینی وزیرخارجہ کین گانگ نے مصر دورے کے دوران مصری وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ قاہرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اجازت نہیں دینی چاہیے کہ فلسطینیوں پر ہمیشہ کےلئے ظلم ہوتا رہے اور نہ ہمیں فلسطینیوں کے قومی اور قانونی حق کے خلاف کوئی سازش کرنی چاہیے اور بین الاقوامی برادری کو دوملکی حل ، فلسطینیوں کی انسانی بنیادوں پر امداد اورفلسطین کے مسئلے کے عادلانہ اورمنصفانہ فیصلے کے حل کےلئے راہ نکالنی چاہیے۔

چینی وزیرخارجہ نے بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کے دورن حالیہ کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا اورہم اس حوالے سے پریشان ہیں اورطرفین سے ہم چاہتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں، اقوام متحدہ کی قراردادوں اورقدس کی موجودہ صورتحال کو باقی رکھنے کی پابندی کریں۔

چینی وزیرخارجہ نے صیہونی ریاست سے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اورخصوصا قدس شرف میں فلسطینیوں کی ممانعت سے حالات کو مزید کشیدہ ہونے سے روکے۔ اس سے پہلے چینی وزیرخارجہ نے مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی اور ان سے علاقائی ، بین الاقوامی اور دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس