Jan ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • نام نہاد سپر پاور زبوں حالی کا شکار، ہزاروں بینک ملازمین ہوں گے بے روزگار

بعض امریکی بینکوں نے اپنے ہزاروں ملازمین کو نکالنے کا آغاز کر دیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: نام نہاد سپر پاور امریکہ جو دوسرے ممالک خاص طور سے ایران کو اقتصادی دلدل میں ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا اب خود اسی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے اور اس کی اقتصادی صورتحال اس قدر زبوں حالی کا شکار ہو گئی ہے کہ امریکی بینکوں سے ہزاروں ملازمین کو نکالنے کی تیاریاں شروع ہو گئيں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں معاشی صورت حال بگڑنے کے بعد امریکی بینکوں میں بھی ملازمین کی برطرفیوں کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق انویسٹمنٹ بینکوں کے ریونیو میں کمی کے باعث بینکوں پر لاگت کم کرنے کا دباؤ ہے، اس وجہ سے امریکی بینکنگ سیکٹر میں لاکھوں برطرفیوں کا خدشہ ہے، بینکوں کے اس فیصلے کی بعد ہزاروں ایسے افراد ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے جنہیں حالیہ برسوں میں بھرتی کیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس لہر کی زد میں وہ ملازمین بھی آئیں گے جو پہلے کورونا کی وبا کے دوران نوکری سے فارغ ہونے سے بچ گئے تھے۔ بعض امریکی بینکوں نے تو 15 ہزار سے زائد ملازمین کو نکالنے کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

ٹیگس