جو بایڈن کے خلاف عوامی ناراضگی بڑھ گئی، قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام
بائیڈن کے ڈیلاویئر مکان کی تلاشی کے دوران خاص درجہ بندی کے نشان والے 6 اضافی دستاویزات کا انکشاف ہوا ہے۔
سحر نیوز/دنیا: امریکی صدر جو بایڈن سے 6 دیگر اہم دستاویزات برآمد ہونے کے بعد امریکی عوام کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکہ کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔
امریکہ میں سروے رپورٹ کے مطابق 64 فیصد امریکی عوام کا کہنا ہے کہ جو بایڈن نے امریکہ کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔ جبکہ 36 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ جو بایڈن کے اس اقدام سے امریکہ کی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
امریکی صدر کے ذاتی وکیل باب باؤر نے کہا کہ پورے احاطے کی تلاشی تقریباً 13 گھنٹے تک جاری رہی۔ ایف بی آئی کے ذریعہ لی گئی دستاویزات میں بائیڈن کے سینیٹ اور نائب صدارت کے وقت پر محیط تھا، جب کہ نوٹ ان کے نائب صدارت کے وقت سے متعلق تھے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے وکیل نے ہفتے کے روز بتایا کہ ایف بی آئی نے جمعے کے روز صدر جو بائیڈن کے ڈیلاویئر کے ولیمنگٹن میں واقع گھر کی تلاشی لی اور اہم دستاویزات تلاش کیں جن میں خفیہ نشانات موجود ہیں اور ان کے کچھ نوٹ بھی قبضے میں لیے گئے۔
یہ معاملہ بائیڈن کے لیے سیاسی درد سر بن گیا ہے اور اس معاملے نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویزات اور سرکاری ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے بارے میں محکمۂ انصاف کی تحقیقات کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔