Jan ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • جاپان میں شدید برف باری، نظام زندگی درہم برہم 300 پروازیں منسوخ

جاپان کے مختلف علاقوں میں طوفان کے باعث شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، برفباری سے ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں ریکارڈ برفباری کی وجہ سے حکومت کی جانب سے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ٹوکیو میں رواں سال کی پہلی برف باری ہوئی، جاپان کے شہر منی وا میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 36 انچ برف پڑی ہے جبکہ کوسا میں آج صبح درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید برفباری اور طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، وسطی جاپان میں برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیاں، ٹرک کافی دیر تک سڑکوں پر پھنسے رہے ۔

جاپان کے شمالی حصے میں ڈومیسٹک ایئر لائنز کی 300 سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں جبکہ حد نگاہ متاثر ہونے سے بلٹ ٹرین سروس بھی معطل اور تاخیر کا شکار ہے۔

جاپان کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں کل تک درجہ حرارت مزید نیجے گرسکتا ہے جو کہ صدی کا سب سے کم درجہ حرارت ہوسکتا ہے ۔

ٹیگس