Jan ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • نیٹو میں سوئیڈں کی شمولیت کی کوشش

سوئیڈن کے وزیراعظم اولف کریس ٹرسن نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے سلسلے میں کوئی بھی مسئلہ نیٹو میں سوئیڈن اور فنلینڈ کی شمولیت سے بڑھ کر نہیں ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: سوئیڈن کے وزیراعظم نے نیٹو میں اپنے ملک کی شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوئیڈن اس بارے میں ترکیہ کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ موثر مذاکرات کے بغیر نیٹو میں سوئیڈن کی شمولیت کا مسئلہ اور سخت ہو جائے گا جبکہ یہ مسئلہ سوئیڈن کی سلامتی سے جڑا ہوا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اس سلسلے میں مذاکرات کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر مبنی اقدام کی سوئیڈن حکومت کی حمایت کے بعد اسے نیٹو میں شمولیت سے متعلق انقرہ کی جانب سے کسی اقدام کی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔

ٹیگس