سابق امریکی وزیر خارجہ کا دعوی، ہندوستان اور پاکستان ایٹمی جنگ کے قریب تھے!
امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائک پومپیو نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے تھے۔
سحر نیوز/ دنیا: سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان 2019 میں ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ چکے تھے۔
سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے اپنی نئی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان 2019 میں ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
سابق امریکی وزیر خارجہ نے لکھا کہ یہ فروری 2019 کا واقعہ ہے جب ہندوستان نے کشمیر میں اپنی افواج پر حملے کے بعد پاکستان میں عسکریت پسندوں پر حملہ کیا۔
اس حملے کو جس کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ بھی دعوی کر رہے ہیں، ہندوستان اس کو سرجیکل اسٹرایک کے نام سے یاد کرتا ہے۔
اس کے بعد پاکستان نے اعلان کیا کہ اس نے دو ہندوستانی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا اور ایک کے پائلٹ کو گرفتار کر لیا۔
مائیک پامیو نے اپنی کتاب میں لکھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ دنیا کو پوری طرح سے احساس ہے کہ فروری 2019 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دشمنی جوہری جنگ کے قریب پہنچ گئی تھی ۔
انہوں نے لکھا کہ سچ یہ ہے کہ میں خود اس کا صحیح جواب نہیں جانتا، میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ یہ بہت قریب تھا۔