Jan ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran

امریکی پولیس کی جانب سے ایک نوجوان سیاہ فام شہری پر جان لیوا حملے کی ویڈیوز کی اشاعت کے بعد امریکا بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: میمفس کے حکام نے پولیس کی جانب سے 29 سالہ سیاہ فام شہری ٹائری نکولس پر قاتلانہ حملے اور شدید زد و کوب کی چار ویڈیوز جاری کی ہیں۔
یہ ویڈیوز پولیس کے وردی والے کیمرہ اور ایک سی سی ٹی وی کیمرے سے بنی ہے۔ مذکورہ سیاہ فام شہری کی موت تین دن بعد ہوگئی۔

سی این بی سی کے مطابق، ان ویڈیو میں کئی پولیس اہلکار اس سیاہ فام شہری پر لاتوں، گھونسوں، کلبوں اور دیگر طریقوں سے وحشیانہ حملہ کرتے ہیں۔

یہ پتہ نہيں چل سکا کہ پولیس اہلکار نے مذکورہ سیاہ فام شہری پر حملہ کیوں کیا؟

ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ نکولس کو طبی امداد حاصل کرنے میں کتنا وقت لگا، پولیس افسران نے شروع سے ہی تشدد کا استعمال کتنی جلدی کیا اور حملے کے دوران ان کے متضاد مطالبات کی فہرست دیکھی جا سکتی ہے۔ تصاویر میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی پولیس کا یہ شکار اپنی ماں کو پکار رہا ہے۔

ویڈیوز میں نکولس کی آواز سنی جا سکتی ہے جس میں افسران سے پوچھا جا رہا ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے، میں نے کچھ نہیں کیا، اس نے اپنی بات جاری رکھی کہ میں تو گھر جا رہا تھا، تم واقعی مبالغہ آرائی کر رہے ہو۔

ٹیگس