امریکہ میں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف احتجاج
Jan ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف شہر میمفیس کے عوام نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکی پولیس نے ڈرائیونگ میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں اس سیاہ فام شہری کو پکڑ کر شدید زدوکوب کیا تھا جسے پھر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف امریکی شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور امریکی سیاہ فام شہریوں کے ساتھ امریکی پولیس کی جانب سے برتے جانے والے، ناروا سلوک کی مذمت کی۔
جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار بائیس میں امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک ہزار ایک سو چھہتر افراد کا قتل ہوا ہے جن میں بیشتر تعداد سیاہ فام امریکی شہریوں کی رہی ہے۔