Feb ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • چین کے بیان سے امریکہ سیخ پا

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر میک کارتھی کا کہنا ہے کہ چین ہمیں یہ نہیں بتا سکتا کہ کہاں جانا ہے اور کہاں نہیں جانا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے کہا کہ وہ تائیوان کے دورے کے بارے میں بیجنگ کی رائے کی پرواہ نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی حکام کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ انہیں یہ بتائیں کہ انہیں کہاں جانا ہے یا کہاں نہیں جانا ہے۔

چین کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگان کے نئے اسپیکر کیون میک کارتھی کو تائیوان کے دورے کی بابت انتباہ پر واشنگٹن کے اس عہدیدار نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔

جمعرات کی صبح بیجنگ کے انتباہ کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئےمیک کارتھی نے کہا کہ وہ تائیوان کے اپنے سفری منصوبوں کے بارے میں چینی حکام کی رائے پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ بتائے کہ کہاں جانا ہے اور کہاں نہیں جانا ہے۔

ایوان نمائندگان کے نئے اسپیکر کے تائیوان کے دورے کے امکانات کے بارے میں میڈیا کے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ کانگریس کے ارکان ایسے دوروں کے بارے میں فیصلے کرنے میں مکمل طور پر آزاد ہیں۔

ٹیگس