Feb ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • طالبان کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں

افغانستان میں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں منجملہ انھیں ملازمت اور تعلیم سے محروم کئے جانے پر امریکہ نے طالبان کے خلاف نئی پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد پر طالبان کی بعض شخصیات پر ویزے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ طالبان پر دباؤ بڑھانے کے لئے امریکہ اپنے اتحادی ملکوں کے ساتھ تعاون جاری رکھےگا ۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کے ابتر نتائج برآمد ہوں گے اور عالمی برادری سے ان کا رابطہ بد سے بدتر ہوتا جائے گا۔

افغانستان میں طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد اس ملک میں خواتین کے خلاف پابندیاں بڑھتی ہی جا رہی ہیں ۔ ایک فرانسیسی اخبار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو سرکاری ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے، لڑکیوں کو اعلی تعلیم سے محروم کر دیا گیا ہے اور خواتین کے پارکوں میں جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ 

ٹیگس