Feb ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • اڑتی ہوئی چیزوں نےامریکیوں کو پریشان کیا

امریکی کانگریس کے نمائندے نے تصدیق کی کہ امریکی فوج نے ہورون جھیل کے آسمان پر ایک اور اڑتی پر اسرار چیز کو مار گرایا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: مشی گن سے امریکی کانگریس کے نمائندے "جیک برگمین" نے پیر کی صبح اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصدیق کی کہ امریکی جنگی طیاروں نے ایک اور نامعلوم اڑنے والی شے کو مار گرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے جنگی طیارے نے اس بار اس اڑنے والی چیز کو کینیڈا کی سرحد کے قریب ہورون جھیل کے پاس مار گرایا۔

کانگریس کے اس رکن نے اس سلسلے میں کہا کہ میں پورے خطے میں آج کی کارروائیوں کے حوالے سے امریکی محکمہ دفاع سے رابطہ کر رہا ہوں۔

برگمین نے اتوار کو ٹویٹ کیا کہ امریکی عوام ہمیں ملنے والے جوابات سے کہیں زیادہ جوابات کے مستحق ہیں۔

اس سے قبل مشی گن سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون رکن کانگریس ایلیسا سلیٹکن نے ٹویٹ کیا کہ امریکی فوج ہورون جھیل کے اوپر کسی چیز کا سراغ لگا رہی ہے۔

امریکی حکام نے اتوار کو شمالی امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (نوراد) آپریشن کے دوران علاقے میں فضائی ٹریفک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مشی گن جھیل کی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

ٹیگس