Feb ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • تباہ ہوتا امریکہ کا نوجوان معاشرہ

امریکی نوجوانوں میں اداسی اور غمگینی کا احساس اپنی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق امریکی نوعمر لڑکیوں میں اداسی کا احساس ریکارڈ اور گزشتہ دہائی میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن "سی ڈی سی" کی ایک نئی تحقیق کے مطابق، جو بروز پیر 13 فروری کو شائع ہوئی، امریکہ میں نوعمر لڑکیاں غیر معمولی سطح پر غم اور تشدد کا سامنا کر رہی ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے شینہوا کے مطابق امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں اس ملک میں تقریباً 57 فیصد لڑکیوں نے مسلسل اداسی اور مایوسی محسوس کی جس میں 2011 کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے جو 2011 میں تقریباً 36 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں لڑکوں کے لیے یہ اعداد و شمار قدرے مختلف ہیں اور امریکہ میں نوعمر لڑکوں کے لیے ایسے احساسات کا تجربہ 2011 میں 21 فیصد سے بڑھ کر 2021 میں 29 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ میں نوجوانوں کے لئے لاحق خطرے کے سالانہ سروے اور امریکہ میں ہائی اسکول کے طلبا کی صحت کے سروے کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔

یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی ایک سینئر اہلکار ڈیبرا ہوری کہتی ہیں کہ امریکہ میں نوعمر لڑکیاں غم، تشدد اور صدمے کی بڑھتی ہوئی لہر میں ڈوب رہی ہیں۔

ٹیگس