Feb ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • پیرس میں کارکنوں کی ہڑتال سے 30 فیصد پروازیں منسوخ

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ریٹائرمنٹ قوانین میں تبدیلی کے خلاف ائیرپورٹ کے ملازمین کی ہڑتال جاری ہے جس سے 30 فیصد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: اتنا کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ائیرپورٹ کے ملازمین کی اپنے مطالبات کے حصول کے لئے ہڑتال جاری ہے۔ پیرس نے ریٹائرمنٹ قوانین میں ترمیم کا بل پاس کیا ہے جس کے خلاف ائیر ٹریفک کنٹرول کے ملازمین نے ہڑتال کی دی ہے اور ملکی اور غیر ملکی آنے جانے والی 30 فیصد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تولوز، مارسی، لیون، مون پولیہ اور نانت میں بھی 20 فیصد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نئے قانون کے مطابق حکومت ریٹائرمنٹ کی عمر میں پہلے مرحلے میں تین ماہ کا اضافی کرے گی جسے بعد میں 62 سال سے بڑھا کر 64 سال تک کر دیا جائے گا۔

ٹیگس