Feb ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
  • روس، چین اورجنوبی افریقہ کی مشترکہ فوجی مشقیں، سپرسانک میزائل کا تجربہ

روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین اورجنوبی افریقہ کے ساتھ بحرہند میں مشترکہ فوجی مشقوں میں سپرسانک میزائل کا تجربہ کرے گا۔

سحرنیوز/ دنیا: اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین اور جنوبی افریقہ کے ساتھ مشترکہ بحری فوجی مشقیں کرے گا ۔ یہ مشقیں بحرہند میں انجام پائیں گیں اور اس کے دوران روس اپنے سپرسانک میزائل کا تجربہ بھی کرے گا۔

یہ فوجی بحری مشقیں ایسے حالات میں منعقد کی جارہی ہیں کہ  جب مغربی ممالک 24 فروری کو روس یوکرین جنگ چھڑنے کے دن کی مناسبت سےایک سیکورٹی کانفرنس کےلئے جمع ہورہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روس نے اپنا ایک جنگی بحری بیڑہ کیپ ٹاؤن جنوبی افریقہ میں تعینات کیا ہےاوراس دوران زیرکون اسلحہ کا تجربہ بھی کیا جائے گا۔

اس ماہ کے شروع میں روس کی نیوزایجنسی تاس نے خبردی تھی کہ روس جنوبی افریقہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق میں اپنے زیرکون اسلحہ کا تجربہ کرے گا لیکن جنوبی افریقہ کی وزارت دفاع نے اس کی تردید کی تھی۔

یاد رہے کہ آج سےجنوبی افریقہ میں موسی 2 نامی فوجی بحری مشقوں کا انعقاد ہورہا ہے ۔

جنوبی افریقہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ہر آزاد ملک کی طرح جنوبی افریقہ کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ اپنے قومی مفادات کے حصول اوران کے تحفظ کےلئےکام کرے اوران کو مضبوط بنائے۔

ٹیگس